اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق ریف دمشق میں فوج کی کامیابی کے بعد اس علاقے میں ایک سو اسی دہشتگردوں نے شام کی فوج کے سامنےگھٹنے ٹیک دیئے اور اپنے ہتھیار اور فوجی ساز وسامان فوج کے حوالے کردیئے۔ اس رپورٹ کے مطابق شامی حکومت کے میڈیکل سینٹر ان افراد کے نفسیاتی اور سماجی حالات کا جائزہ لیں گے تاکہ انھیں بغیر کسی مشکل کے سماج میں معمول کی زندگی گذارنے کے لئے روانہ کرسکیں۔ ریف دمشق میں قومی آشتی کے عمل کا اس علاقے کے اطراف کے دیہاتوں پر بھی اچھااثر پڑ رہا ہے اور اس علاقے کے مسلح افراد بھی اپنے ہتھیار فوج کے حوالے کرنے پرراغب ہورہے ہيں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲